پاکستان

عزاداری شرعی فریضہ ہے۔ اس کے خلاف کوئی بھی چیز قابل برداشت نہیں: علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

سکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ملت جعفریہ کے استحکام اور تحفظ عزاداری کے سلسلہ میں صوبہ پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں مومنین ان کا شاندار و تاریخی انداز میں استقبال کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں ضلع بھکر میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل نے کہا: عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہمارا شرعی فریضہ ہے۔ اس کے خلاف کوئی بھی چیز قابل برداشت نہیں، عزاداری اس ملک میں امن و امان اور بقا کی علامت ہے لہذا اس محرم الحرام 1447ھ کو بھرپور انداز میں منائیں اور عزاداری کے پیغام کو عام کریں۔

اس کانفرنس سے مرکزی سکریٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button