کتاب "جامع احکام الحج والعمرۃ" مطابق فتاوی آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی زیور طبع سے آراستہ
دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ قم مقدس کی کوششوں سے عربی زبان میں کتاب "جامع احکام الحج والعمرۃ” شائع ہوئی۔ یہ کتاب مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے تازہ ترین فتاوی اور فقہی آراء پر مبنی ہے اور حج و عمرہ سے متعلق شرعی مسائل کا ایک مکمل مجموعہ ہے۔
مذکورہ کتاب اپنی منظم ساخت، واضح تحریر اور قطعی درجہ بندی کے ساتھ اس طرح ترتیب دی گئی ہے جو حجاج بیت اللہ الحرام اور زائرین خانہ خدا کے لئے شرعی احکام تک رسائی کو آسان بناتی ہے۔
یہ کتاب مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے تازہ ترین فتاوی پر مبنی ایک فقہی رہنما کے طور پر مناسک حج و عمرہ کی ادائیگی میں شرعی احکام سے زیادہ درست استفادہ کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ قابل قدر کتاب "جامع احکام الحج والعمرۃ” کا فارسی ترجمہ کیا جا رہا ہے اور جلد ہی شائع کیا جائے گا۔
یہ کتاب عربی میں ہے جو حجاج بیت اللہ الحرام اور زائرین خانہ خدا کے لئے دستیاب ہے۔ نیز اس کی پی ڈی ایف مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی ویب سائٹ alshirazi.org سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔