خبریںیورپ

فن لینڈ میں ہوا میں ٹکرائے دو ہیلی کاپٹر، 5 لوگوں کی موت

دونوں ہیلی کاپٹرس نے ایسٹونیا سے اڑان بھری تھی اور ان میں کچھ کاروباری سوار تھے۔ ایک ہیلی کاپٹر میں تین لوگ اور دوسرے میں دو لوگ سوار تھے۔

فن لینڈ میں ہفتہ کو دو ہیلی کاپٹروں کی ہوا میں شدید ٹکر ہو گئی، جس سے دونوں گر کر تباہ ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ دونوں ہیلی کاپٹروں میں 5 لوگ ہی سوار تھے۔ فن لینڈ پولیس کے ذریعہ جاری بیان کہا گیا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ پولیس اور دیگر ہنگامی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر راحت و بچاؤ کام کو انجام دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ان دونوں ہیلی کاپٹرس نے ایسٹونیا سے اڑان بھری تھی اور ان میں کچھ کاروباری سوار تھے۔ ایک ہیلی کاپٹر میں تین لوگ اور دوسرے میں دو لوگ سوار تھے۔ ٹکر فن لینڈ کی راجدھانی ہلنسکی کے مغربی حصے میں دوپہر کے قریب ہوئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button