امریکہخبریںدنیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک

واشنگٹن. امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں ہفتے کے روز ایک تولیدی صحت مرکز کے قریب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

ایف بی آئی کے لاس اینجلس فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی، دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص اسی گاڑی کے قریب موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی اتفاقی واقعہ نہیں بلکہ دانستہ کی گئی دہشت گرد کارروائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ یہ داخلی دہشت گردی ہے یا بین الاقوامی۔

حکام کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جن میں بعض عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button