
موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خودکش دھماکے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ایک فوجی مرکز کے باہر ہوا، جہاں فوج میں بھرتی کے لیے امیدواروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حملہ آور نے بھرتی کے منتظر نوجوانوں کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔
دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔