خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

درگاہ عالیہ باب الحوائج بگھرہ کی سالانہ اصلاحی مجالس اختتام پذیر

بگھرہ/مظفر نگر۔ اراکین انجمن عارفی کی جانب سے نصف صدی سے زیادہ عرصہ سے ہونے والی درگاہ عالیہ باب الحوائج کی سالانہ اصلاحی مجالس اس سال 15، 16، 17، 18 مئی 2025 جمعرات، جمعہ، ہفتہ، اتوار کو ہوئی۔

ان مجالس میں ہندوستان کے مختلف علماء اور ذاکرین نے خطاب فرمایا۔

 علاقہ کی بعض انجمن ہائے ماتمی نے جلوس ہاے عزا برآمد کئے اور تبرکات عزا کی زیارت کرائی۔

17 مئی کو شب میں محفل مقاصدہ منعقد ہوئی، جس میں نامور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔

ان مجالس کے دوران مومنین و مومنات کے شرعی سوالات کے جوابات کے لئے شعبہ استفتاءات دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنؤ کے زیر اہتمام چہار روزہ کیمپ لگا، جنمیں ہر دن تعلیمی مسابقہ بھی ہوا اور کامیاب افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button