اسلامی دنیاایشیاءخبریں
7؍ اکتوبر 2023ء سے اب تک مغربی کنارے سے 17000 فلسطینیوں کوحراست میں لیا گیا

اردن کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’’فلسطینی پریزنرز سوسائٹی نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے 7؍ اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک مغربی کنارے سے 17000 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔‘‘ نکبہ کے 77؍ سال مکمل ہونے پر شائع کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ اس مدت میں من مانی گرفتاریاں بڑے پیمانے پرعمل میں آئی ہیں۔‘‘
ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’اسرائیلی مظالم کی شروعات سے اب تک 66؍ فلسطینی قیدی اسرائیلی حراست میں جاں بحق ہوچکے ہیں اور نشاندہی کی ہے کہ حراست میں لئے گئے قیدیوں کو منظم طریقے سے ٹارچر، بھکمری اور محرومی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔‘‘
فلسطینی پریزنرز سوسائٹی کے مطابق ’’فی الحال اسرائیلی جیلوں میں 10000 قیدی ہیں جن میں 37؍ خواتین، 400؍ سے زائد بچے اور 3577 قیدیوں کو بغیر کسی کارروائی کے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔‘‘