
بگھرہ/مظفر نگر۔ شعبہ استفتاءات دفتر نمایندگی آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنو کے زیر اہتمام، اراکین انجمن عارفی کی جانب سے گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی درگاہ عالیہ باب الحوائج میں سالانہ اصلاحی مجالس کے دوران چہار روزہ شرعی سوال و جواب کیمپ لگایا گیا۔

کیمپ کی جانب سے ہر روز شرعی سوال و جواب مسابقہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جنمیں کثرت سے مومنین و مومنات شرکت کر رہے ہیں۔ مسابقہ میں کامیاب افراد کو تشویقی انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔