اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتشیعہ میڈیا اور ادارےعراق

نجف اشرف میں دفتر مرجعیت کے تعاون سے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے علمی اجلاس کا انعقاد

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ نے نجف یونیورسٹی آف دین کے اساتذہ کے تعاون سے نجف اشرف میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں "اسلامی اخلاقیات منطق اور تصور کے درمیان” کے عنوان سے ایک علمی اور دینی اجلاس منعقد کیا۔

اس اجلاس میں دفتر مرجعیت نجف اشرف کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد تقی ذاکری نے تقریر کی۔ جس کے بعد حاضر اساتذہ نے اپنے خیالات پیش کئے اور اجلاس کے اہم موضوعات پر علمی مباحث میں حصہ لیا۔

آخر میں حاضرین نے حوزہ علمیہ کے اساتذہ کے مقام و مرتبہ کے سلسلہ میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی فکر اور ان کے علمی اور فکری سطح کو بہتر بنانے کے لئے اس طرح کہ اجلاس کے انعقاد کو سراہا۔

اس کے علاوہ دفتر مرجعیت نجف اشرف کی انتظامیہ اور اراکین کا اس اجلاس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا گیا اور شرکاء نے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button