کوٹ ادو میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ''استقبال محرم الحرام کانفرنس'' کا انعقاد

شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جعفریہ کونسل کا اجلاس، استحکام پاکستان کانفرنس و استقبال محرم الحرام کانفرنس جامعہ ریاض العلوم محمود کوٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سکریٹری سید نیر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے کی۔ نامزد ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ڈیرہ غازی خان عمر فاروق خان مشوری ایڈووکیٹ اور دیگر علمائے کرام، ذمہ داران، تنظیمی شخصیات اور عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر ڈویژن بھر کے مسائل اور اُن کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی جنرل سکریٹری سید نیر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، صوبائی اور مقامی انتظامیہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کریں، پوری قوم پاکستان کے دفاع کے لئے میدان میں موجود ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔