ایشیاءخبریںدنیا

یو اے ای میں راستہ نہ دینے پر کار سوار کی فائرنگ سے 3 خواتین ہلاک

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے دارالحکومت میں معمولی بات پر ایک کار سوار نے سامنے سے آنے والی دوسری کار پر فائرنگ کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب آمنے سامنے سے آنی والی کاریں ایک چھوٹی گلی میں پھنس گئیں، ایک کار میں 3 خواتین سوار تھیں جب کہ دوسری گاڑی ایک مرد چلا رہا تھا، دونوں کے درمیان راستہ دینے پر بحث اور پھر تلخ کلامی ہوئی۔

جس پر مرد کار سوار نے اسلحہ نکال کر دوسری کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی، کار میں سوار تینوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں، فائرنگ کی آواز سنتے ہی گشت پر مامور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

پولیس اہلکاروں نے تینوں زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں خواتین نے دم توڑ دیا، کیس کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ روزمرہ کے معمولی تنازعات پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں، بیان میں تنبیہ کی گئی ہے کہ معاشرے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button