اسلامی دنیاپاکستانخبریں
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں مسافر بس پر فائرنگ

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں ایک مسافر بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ کے مطابق واقعے کے بعد بس محفوظ طریقے سے جائے وقوعہ سے نکل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ اسی مقام پر پیش آیا ہے جہاں گزشتہ سال 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب دہشت گردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے قتل کیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے