ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کا زمین کے حصول کے خلاف احتجاج؛ ہائی کورٹ میں میونسپلٹی کے ساتھ قانونی جنگ

ایک مربوط اور بے مثال رد عمل میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی، جس میں علی گڑھ میونسپلٹی کے یونیورسٹی کی زمین حاصل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

یہ اراضی جہاں یونیورسٹی کا گھڑ سواری کلب ہے، اسے میونسپلٹی کی جانب سے ریاستی ملکیت قرار دیا گیا ہے۔

تاہم اسٹوڈنٹس نے اس اقدام کو من مانی، غیر قانونی اور عوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور یونیورسٹی ذمہ داران کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس کے برخلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذمہ داران نے میونسپلٹی کہ دعوی کو مسترد کرتے ہوئے اصرار کیا کہ زمین کی رسمی اور قانونی ملکیت یونیورسٹی کی ہے‌۔

یہ معاملہ اسٹوڈنٹس، یونیورسٹی اور میونسپلٹی کے درمیان قانونی جنگ بن گیا ہے، جس کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button