اسلامی دنیاایرانخبریںشیعہ مرجعیتمقدس مقامات اور روضے

بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں جشن ولادت امام علی رضا علیہ السلام منعقد ہوا

جمعہ كو ایران میں 11 ذی القعدہ 1446 ہجری کو حضرت امام علی بن موسی رضا علیہما السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر بیت مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ قم مقدس میں بڑی شان و شوکت سے جشن ولادت منایا گیا۔

جشن مسرت میں علماء، افاضل، ثقافت و میڈیا اور دیگر شعبہ جات سے مربوط اہم شخصیات اور زائرین سمیت محبان اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام نے شرکت کی۔

اراکین دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے آنے والے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

اسی طرح ایران سمیت دیگر ممالک میں دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مراکز میں جشن میلاد امام علی رضا علیہ السلام منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button