ایشیاءخبریںدنیا

چین میں دنیا کے بلند ترین ڈیم کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں

چین میں دنیا کے بلند ترین ڈیم کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ‘شوانگ جیانگ کو’ صوبہ سیچوان کے علاقوں Aba Tibetan اور جیانگ میں واقع دریائے Dadu پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ڈیم کی بلندی 315 میٹر ہے، جو ایک 100 منزلہ عمارت کے برابر ہے، اور یہ موجودہ بلند ترین جنگ پنگ 1 ڈیم سے 10 میٹر اونچا ہے۔

ڈیم میں یکم مئی سے پانی ذخیرہ کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے، جو اسے آپریشنل بنانے کی اہم پیش رفت ہے۔ اس میں 110 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی، جبکہ یہ سالانہ 2000 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جو 80 لاکھ گھروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔

پراجیکٹ کی لاگت 4.9 ارب ڈالر ہے اور اس کی تعمیر تقریباً 10 سال سے جاری ہے۔ ڈیم 2025 کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع کرے گا۔ اسے بجلی کے حصول کے ساتھ ساتھ سیلابی پانی کی روک تھام کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے سالانہ 7 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی ممکن ہوگی، جو ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button