شراب کی طرح منشیات حرام نہیں ہے لیكن منشیات کے استعمال کی اجازت نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے منشیات کے استعمال کے سلسلہ میں فرمایا: شراب کی طرح منشیات حرام نہیں ہے۔ البتہ ہمارے ہاں منشیات کے استعمال کی اجازت نہ دینے کی دیگر وجوہات ہیں۔ جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ ان کے وسیع پیمانے پر استعمال کے نتیجہ میں معاشرہ بالکل بگڑ جاتا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ منشیات جو مائع نہیں ہیں نجس نہیں ہیں، فرمایا: منشیات کا استعمال جائز نہیں ہے مگر یہ کہ بیماریوں کے علاج اور درد کو دور کرنے کے لئے ضروری ہو تو حرج نہیں ہے البتہ اس سے زیادہ جائز نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے منشیات اور نشہ آور اشیاء کے حکم میں فرق بتاتے ہوئے فرمایا: شراب کی حرمت کے حکم میں منشیات شامل نہیں ہیں۔ لیکن اس کا استعمال خواہ نشہ ہو یا نہ ہو معاشرے میں اس کے وسیع استعمال کی وجہ سے جائز نہیں ہے جس کے نتیجے میں خالص فاسد ہوتا ہے اور خاص طور پر نوجوان طبقہ متاثر ہوتا ہے۔ اگر بعض صورتوں میں اس کی اجازت دینے والا فتوی دیا گیا ہے تو وہ ثانوی بنیادوں پر ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔