اسلامی دنیاایرانخبریںدنیاعراق

امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت پر وسیع اور عالمی جشن؛ مشہد سے کربلا و دمشق تک

11 ذی القعدہ یوم ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر میں لاکھوں عاشقان اہل بیت علیہم السلام روضہ ہائے مبارک، امام بارگاہوں اور شیعہ مراکز میں شان و شوکت کے ساتھ جشن ولادت مناتے ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

11 ذی القعدہ کی آمد پر مشہد مقدس میں روضہ امام علی رضا علیہ السلام کی فضا خوشی اور مسرت سے مامور ہے۔ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے زائرین امام رووف علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر حاضری کے لئے اس بارگاہ نورانی و ملکوتی میں حاضری دیتے ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ جشن صرف مشہد مقدس تک محدود نہیں ہے بلکہ قم میں روضہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا، شہر رَی میں روضہ امام زادہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام، شیراز میں روضہ امام زادہ شاہ چراغ علیہ السلام، عراق و شام کے مقدس روضہ ہائے مبارک میں بھی جشن ولادت بڑی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔ اسی طرح دنیا بھر میں شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی جشن ولادت باسعادت شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔

یوم ولادت سے پہلے خدا کے متلاشی مومنین و متقین نے روضہ ہائے مبارک پر حاضری دی، زیارت کی اور دعائیں مانگی اور ان مقدس روضوں کو سجایا۔

جشن، قرأت دعا، منقبت، تقاریر معرفت اور زائرین کی میزبانی ان ایام کے متنوع پروگرامز کا حصہ تھے۔

بہت سے شیعوں نے بھی اس دن کی مناسبت سے تہنیتی پیغامات ارسال کر کے حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں۔

شیعہ خبر رسا ایجنسی نے اعلان کیا کہ علامتی اقدام کے طور پر عراق اور شام کے مقدس روضوں میں پرچم امام علی رضا علیہ السلام نصب کیا گیا ہے جس کا زائرین نے خیر مقدم کیا اور جو آل محمد علیہم السلام کے لئے عالمگیر اتحاد و محبت کا مظہر ہے۔

دوسری جانب مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام کے با برکت عشرے کے احیاء کی تاکید کرتے ہوئے اس الہی مناسبت کی زیادہ سے زیادہ تعظیم کی تاکید کی۔

ان محافل کا انعقاد اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ عشق امام‌ علی رضا علیہ السلام کی کوئی حد نہیں ہے اور دنیا کے مشرق و مغرب میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے دل امام عالی مقام کی ولادت باسعادت کے نور سے منور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام کا جشن قم مقدس میں بیت آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ اور دنیا بھر میں دفتر مرجعیت سے وابستہ مراکز میں منعقد ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button