خبریںدنیایورپ

ویٹی کن میں پاپائی انتخاب کا آغاز، پہلے دور میں کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

سسٹین چیپل کی چمنی سے سیاہ دھواں بلند ہوا، جو اس بات کی علامت ہے کہ بدھ کے روز پاپائی کونکلیو کے پہلے دور میں نئے پوپ کا انتخاب نہیں ہو سکا۔

صدیوں پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، ویٹی کن میں 133 کارڈینل الیکٹرز جمع ہوئے تاکہ کیتھولک چرچ کے 267ویں سربراہ کا انتخاب کیا جا سکے، جو گزشتہ ماہ پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد منصب خالی ہونے پر منعقد کیا گیا۔

دن کا آغاز سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ایک پرُوقار عبادت سے ہوا، جس کی قیادت کارڈینل جیوانی بتیستا رے نے کی، جو 2013 میں پوپ فرانسس کے انتخاب کے وقت بھی کونکلیو کی صدارت کر چکے ہیں۔

عبادت کے بعد، کارڈینل الیکٹرز نے پالین چیپل میں جمع ہو کر سسٹین چیپل کا رخ کیا، جہاں انتخابی عمل جاری ہے۔

سسٹین چیپل، جو مشہور اطالوی مصور مائیکل اینجلو کی عظیم فریسکو پینٹنگز سے مزین ہے، نئے پوپ کے انتخاب تک بیرونی دنیا سے مکمل طور پر بند کر دی جاتی ہے۔

کونکلیو کے قواعد کے مطابق، نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button