پاکستانخبریںہندوستانیورپ

پاکستان اور ہندوستان دانش مندی کا مظاہرہ کریں، جرمن چانسلر فریڈرش میرس

جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو موجودہ صورتِ حال میں غیر معمولی دانش مندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، چانسلر میرس نے بدھ کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اور جرمنی کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر شدید تشویش ہے، اور دونوں ممالک سے ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم گزشتہ شب دو جوہری طاقتوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا شکار ہیں۔ اس وقت دونوں ممالک کو پہلے سے کہیں زیادہ تدبر اور ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔”

واضح رہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے گزشتہ رات پاکستان کے کچھ علاقوں پر حملہ کرکے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا تھا۔

جوابی کارروائی میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے، جن میں تین رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور متعدد فوجی چیک پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔

علاقائی اور عالمی سطح پر کشیدگی کے تناظر میں ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو اشتعال انگیزی کے بجائے سفارتی ذرائع کو ترجیح دینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button