
ایرانی نیٹ ورک خراب ہونے کی وجہ سے گذشتہ دو دنوں سے زائرین کی کثیر تعداد ریمدان بارڈر پر معطل اور پریشان ہے۔
زائرین کھلے آسمان کے نیچے سڑک پر بیٹھے ہیں، کھانے پینے کی شدید قلت ہے اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے پتہ چلا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت 11 ذی القعدہ کے موقع پر مشہد مقدس میں روضہ مبارک پر حاضری اور زیارت کے لئے پاکستان سے کثیر تعداد میں زائرین زمینی راستے سے ایران کے لئے روانہ ہوئے۔ لیکن ریمدان بارڈر پر پتہ چلا کہ ایران سرحدی دفاتر میں نیٹ ورک بہت کمزور ہے اس لئے زائرین کا داخلہ ممکن نہیں ہے۔

زائرین، امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کی محبت میں ریمدان بارڈر پر انتظار کر رہے ہیں۔
ضرورت ہے کہ سرحدی دفاتر خاص طور سے زائرین کی رفت و آمد سے متعلق دفاتر کے نیٹ ورک پر خاص توجہ دی جائے تاکہ زائرین معطل نہ ہوں۔
اسی طرح زائرین کا کہنا ہے کہ ریمداد بارڈر پر موکب امام حسین علیہ السلام تعمیر کیا جائے تاکہ ایسی ہنگامی صورت میں زائرین موکب پناہ لے سکیں۔