ایشیاءبنگلہ دیشخبریں

انتہاء پسند گروپس بنگلہ دیش میں خواتین کے حقوق کی اصلاحات کے مخالف

صنفی مساوات کے حصول کے لئے بنگلہ دیش کے خواتین کے اصلاحاتی کمیشن کی تجاویز کے بعد سخت گیر اسلام پسند گروپ "حفظت الاسلام” کے ہزاروں حامیوں نے ڈھاکہ میں مظاہرہ کیا اور ان اصلاحات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "عورت اور مرد کبھی برابر نہیں ہو سکتے” گروپ نے کمیشن کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیشن کی تجاویز میں عصمت دری کو جرم قرار دینا، میراث میں مساوات، پارلیمنٹ میں خواتین کی نمایندگی اور عائلی قوانین اصلاحات شامل ہیں۔

محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کو اب خواتین کے انسانی حقوق کو برقرار رکھنے اور خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمہ کے کنونشن سمیت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کے لئے ایک نازک امتحان کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button