
ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے کی ترغیب دینے کے لئے ایک نئے منصوبے کا اعلان کر رہی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا کہ جو لوگ رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑیں گے انہیں 1000 ڈالر ملیں گے۔
اس پلان میں سفری اخراجات کی ادائیگی اور نظربندی اور ملک بدری کی ترجیحات سے ہٹانا شامل ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم نے اس اقدام کو تارکین وطن کو نکالنے کا سب سے محفوظ اور اقتصادی طریقہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اخراجات میں 70 فیصد تک کمی کی جائے گی۔یہ مصوبہ CBP HOME اپلیکیشن کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے۔