اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

غیر واجب امور جیسے مکروہات و مستحبات اور جن اذکار و ادعیہ کے پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں سند کا معتبر ہونا ضروری نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 7 ذی القعدہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ان مقامات کے سلسلہ میں جہاں سند کا معتبر ہونا ضروری نہیں ہے، فرمایا: وہ روایات جن کی سند صحیح اور معتبر ہے اور جن کا ظاہر دلالت کرتا ہے، جیسے احکام شرعیہ میں واجبات و محرمات۔ اگر ان روایات کے مقابلہ میں مشہور اصحاب (روایات) کے درمیان اختلاف نہ پایا جائے تو ان پر عمل كیا جاتا ہے ۔ البتہ اگر سند معتبر نہ ہو یا سند معتبر ہو لیكن مشھور نے روایت سے گریز كیا ہو تو اس پر عمل نہیں كیا جاتا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن غیر واجب جیسے مکروہات و مستحبات اور جن ادعیہ اور اذکار کے پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں سند کا معتبر ہونا لازم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button