اسلامی دنیاخبریںشاملبنان

شام و لبنان سرحد پر کیپٹاگون پروڈکشن کی دو بڑی ورکشاپس کی بیک وقت دریافت

سانا کے مطابق شام کی پبلک سیکورٹی فورسز نے فوج اور انٹیلیجنس ایجنسی کے تعاون سے لبنان کی سرحد کے قریب نفسیاتی دوا کیپٹاگون کی تیاری کے لئے ایک بڑی ورکشاپ کا پتہ لگایا اور بڑی مقدار میں گولیاں اور خام مال قبضے میں لیا۔

اسی دوران لبنانی فوج نے حرف السماقہ الہرمل سرحدی علاقہ میں بھی ایسی ہی ایک ورکشاپ کی دریافت کی خبر دی ہے۔

لبنانی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ کاروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ کے فریم ورک کے اندر کی گئی ہے۔

پچھلی رپورٹس کے مطابق کیپٹاگون پروڈکشن شام کی جنگ کے دوران وسعت پائی۔

اس نے شام میں نیٹ ورکس کے لئے اربوں ڈالر کا سالانہ منافع کمایا، جس میں مہر الاسد کی سربراہی میں فورتھ ڈویژن بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button