اسلامی دنیاایشیاءخبریںعراق
عراقی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں داعش کے 2 ارکان ہلاک

بغداد کے شمال میں 40 کلومیٹر دور "طارمیہ” علاقہ میں سیکورٹی آپریشن کے دوران شدت پسند سنی داعش گروپ کے 2 ارکان ہلاک اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن مشترکہ عراقی فورسز نے شدت پسند سنی گروپ داعش کے باقیات کا پیچھا کرنے کے لئے کیا ہے۔
واضح رہے کہ علاقہ میں اس گروہ کے دیگر عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لئے تلاشی کی کاروائیاں جاری ہیں اور عراقی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور دیتی ہیں۔