اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

انسان فطرتاً توحید پرست پیدا ہوتا ہے لیکن معاشرہ اس کے انحراف کا باعث بنتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 3 ذی القعدہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی حدیث "کُلُّ مَولُود یولَدُ علَی الفِطرة و ابَواهُ یُهَوِّدَانِهُ و یُنَصِّرانِهُ و یمَجِّسَانَهُ” (ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے اور یہ اس کے ماں باپ ہیں جو اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔) کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: انسان کی تخلیق درست ہے لیکن معاشرتی ماحول ایسا ہے کہ انسان کی تربیت صحیح نہیں ہوتی جیسا کہ دنیا کے موجودہ حالات ہیں۔

جہاں معاشرہ کرپٹ ہونے کی وجہ سے تعلیم کے نتائج مطلوبہ نہیں ہے، انبیاء علیہم السلام کے دور میں بھی ایسا ہی تھا۔ مثلا اگر کوئی نبی ہونے کا دعوی کرتا تھا اور حقیقت میں بھی نبی ہوتا لیکن معاشرہ اسے قبول نہیں کرتا اور لوگ اس کے خلاف ہنگامہ کھڑا کر دیتے تھے۔ یہ جو قرآن کریم نے کہا: اكثرهم لا يعلمون، اكثرهم لا يفقهون، اكثرهم لا يشكرون. اس کا تعلق عام لوگوں سے ہے جو معاشرے کے حالات کے نتیجہ میں بدلتے رہتے ہیں اور یہ یقینا خلاف فطرت ہے کہ اگر کوئی نبی ہونے کا دعوی کرے اور کوئی معجزہ پیش کرے تب بھی اس کی تکذیب کی جائے۔‌

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس سوال "جب انسان کو اللہ نے فطرت توحید پر پیدا کیا ہے اور ان میں موحد ہونے کی صلاحیت پائی جاتی ہے تو کیوں اکثر لوگ ایسے نہیں ہیں،” کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: جیسا کہ روایت میں آیا "کُلُّ مَولُود یولَدُ علَی الفِطرة و ابَواهُ یُهَوِّدَانِهُ و یُنَصِّرانِهُ و یمَجِّسَانَهُ” ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے اور یہ اس کے ماں باپ ہیں جو اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔

یعنی خاندان اور معاشرے کا ماحول، والدین کی جانب سے، نیز اسکول، یونیورسٹی اور معاشرہ اس کی فطرت میں تبدیلی لاتا ہے اگر یہ زہر آلود فضا نہ ہوتی تو یقینا انسان میں توحید پرست ہونے کی صلاحیت ہے۔ جیسے اگر نفس امارہ نہ ہوتا تو عقل انسان کو اجازت نہ دیتی کہ وہ برا کام انجام دے۔ لیکن نفس امارہ عقل کو روک دیتا ہے۔ یہاں بھی ماں باپ، معاشرے کا ماحول سبب بنتا ہے کہ انسان کو اس کی فطرت سے روک دے۔ باطل نظریات کے زیادہ پھیلنے کی وجہ یہ ہے کہ بدعنوان اور گمراہوں کا پروپیگنڈہ حق پرستوں کی تبلیغات سے ہزار گنا زیادہ ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: "یولَدُ علَی الفِطرة” یعنی اگر ماں باپ اس انسان کو منحرف نہ کریں، معاشرہ انسان کو گمراہ نہ کرے، یا اسکول اور یونیورسٹی کی فضا اسے گمراہ نہ کرے تو وہ اپنی فطرت کی بنیاد پر پروان چڑھے گا اور ترقی کرے گا یعنی اس کی پیدائش فطرت پر ہے نہ کہ اس کا رشد اور نشونما۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button