
امریکی ریاست ٹیکساس کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کو اس وقت ایک غیر عمومی کلین اپ آپریشن کرنا پڑا جب ایک ٹرک اپنے اوپر موجود 80 لاکھ سکوں کا وزن نہ سنبھال سکا اور الٹ گیا، ان سکوں کی مالیت آٹھ لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
ٹیکساس کے ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کا کہنا ہے کہ 18 ویلر (اٹھارہ پہیوں والا) ٹرک امریکا کے ساؤتھ باؤنڈ لین جو فارم روڈ 1655 ایگزٹ الوورڈ میں ہے، الٹ گیا۔
محکمہ کے مطابق ٹرک سڑک سے اترنے کی وجہ سے ڈرائیور اسے قابو نہ کرسکا اور الٹ گیا۔ ڈرائیور اور ایک پیسنجر جو کہ معمولی زخمی تھے انھیں اسپتال پہنچایا گیا۔
الوورڈ فائر ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ حال ہی ٹکسال سے تیار شدہ 8 ملین سکے جو ٹرک پر لوڈ تھے اسکے وزن کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا۔
ہائی وے متعدد گھنٹوں تک بند رہا اسکی وجہ یہ تھی کہ محکمہ ٹرانسپورٹیشن کا عملہ سکوں کو سڑک سے صاف (اکٹھے) کرنے میں مصروف تھا۔