ایشیاءپاکستانخبریںدنیا

پاکستان ؛خانپور ڈیم میں تیز آندھی کے باعث کشتی کو حادثہ، 5 سیاحوں کو بچالیا گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں خان پور ڈیم میں تیز آندھی کے باعث کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے جن میں سے 5 کو ریسکیو کرلیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ تیز آندھی کے باعث کشتی کو حادثہ پیش آیا، ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ پشاور سے سیرو تفریح کے لیے آئی سیاح فیملی کی کشتی تیز آندھی کے باعث خانپور ڈیم میں الٹ گئی تھی۔

خانپور ڈیم میں ڈوبنے والے ایک شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والے 5 افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جب کہ خاتون اور 3 سالہ بچےکو تشویشناک حالت کے پیش نظر اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button