
بھارتی حکومت نے گذشتہ ہفتہ ہونے والے ایک مہلک حملے کے بعد جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، اپنے زیر کنٹرول کشمیر کے علاقے میں آدھے سے زیادہ سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا ہے۔
یہ حملہ پہلگام کے علاقے میں ہوا، جس میں ہندو سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی حکام نے دعوی کیا کہ حملہ آور پاکستانی دہشت گرد گروہوں سے تھے، اس الزام کی اسلام آباد نے تردید کی ہے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جوہری ہتھیاروں سے لیس دو ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر بھارت نے پانی کی تقسیم کا معاہدہ معطل کر دیا اور پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لئے بند کر دی۔