اسلامی دنیاخبریںشامعراق

شام کے واقعہ کے جواب میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے پرچم کو بلند کرنے کے لئے عراق میں عوامی حمایت کا سلسلہ جاری ہے

دمشق میں روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے گنبد سے پرچم اتارے جانے کے افسوس ناک واقعہ کے بعد پورے عراق میں عوامی رد عمل کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شیعوں نے پروگرام منعقد کر کے اور اس خاتون صبر و استقامت کے پرچم کو بلند کر کے اہل بیت علیہم السلام سے اپنے روحانی تعلق کا ثبوت دیا۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

دمشق میں روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے گنبد کے پرچم کو اتارنے میں شامی سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے بعد عراق بھر میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

یہ حادثہ جس کی جڑیں شام میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں میں ہیں، عراق کے مختلف شہروں میں اس عظیم خاتون کے روضہ مبارک کے پرچم کو بلند کرنے کے متعدد پروگرام مشاہدے میں آئے۔

اس کاروائی کی جڑیں شام میں داخلی سلامتی کے کچھ فیصلوں پر ہے لیکن اس کے اثرات سرحدوں سے باہر نکلے ہیں۔

الفرات نیوز اور الکفیل نیٹ ورک کے مطابق اس تلخ واقعہ کے رد عمل میں عراقی عوام نے شہر کاظمین، کربلا، نجف اور دیگر علاقوں میں پرچم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو مذہبی مراکز، امام بارگاہوں، گھروں اور دفاتر پر نصب کرنے کے عوامی پروگرام منعقد کئے۔

روضہ کاظمین کے صحن مبارک میں ایک رسمی پروگرام کے دوران جس میں روضہ ہائے مبارک کے نمائندوں نے شرکت کی، صبر و استقامت کے عنوان سے ایک نیا پرچم نصب کیا گیا۔

عراقی میڈیا رپورٹس کے مطابق کربلا معلی میں بھی ایسے ہی ایک پروگرام مشاہدے میں آیا جس میں علماء، موکب کے عہدے داران اور مشہور و مقبول شخصیات نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں شرکاء نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے بلند مرتبہ پر زور دیا اور اعلان کیا کہ تاریخ کی یہ عظیم خاتون ہمیشہ ظلم کے خلاف مزاحمت کے لئے مشعل راہ رہے گی۔

احتجاج اور عقیدت کی یہ لہر جو عراق کے مختلف شہروں میں جاری ہے، عراقی عوام کے اہل بیت علیہم السلام سے تعلق کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔

حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت عراقی عوام کے لئے نہ صرف ایک تاریخی شخصیت بلکہ انحراف اور ظلم کے خلاف استقامت کی زندہ ترین علامت بھی ہے۔

واضح رہے کہ عقیلہ بنی ہاشم سے وفاداری کے اظہار کے اس وسیع لہر کے تسلسل میں کربلا میں امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس نے بھی اپنی عمارت کے آٹھویں منزل پر حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا پرچم لہرایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button