اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت
آیتالله العظمی شیرازی: اگر کوئی شخص مسلمان ہو جائے تو اسلام لانے سے پہلے کے تمام اعمال یا کوتاہیوں کی اُس سے بازپُرس نہیں ہوگی۔

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست اتوار، 28 شوال 1446 ہجری کو منعقد ہوئی۔ اس نشست میں بھی حسبِ معمول انہوں نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس اصول کے بارے میں فرمایا کہ "اسلام لانے سے پہلے کے تمام امور ختم کر دیے جاتے ہیں”، اور مزید وضاحت فرمائی کہ فقہ میں بھی آیا ہے کہ اگر کوئی شخص مسلمان ہو جائے تو اُس سے اُس کے سابقہ اعمال یا ترکِ اعمال پر کوئی بازپُرس نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید تاکید کی کہ جس طرح یہ قاعدہ غیر مسلموں پر لاگو ہوتا ہے، اسی طرح اُن لوگوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جو مومن نہ تھے اور ایمان لے آئے۔ اگرچہ یہ جملہ کسی روایت کا متن نہیں ہے، لیکن اس کا مفہوم احادیث سے اخذ کیا گیا ہے۔