ایرانایشیاءخبریں

ایران کے اہم بندرگاہ پر دھماکہ: اب تك 28 افراد ہلاک، 1200 سے زائد زخمی

ایرانی حکام کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوبی ایران کی شہید رجائی بندرگاہ پر ہفتہ کے روز ہونے والے بڑے دھماکے میں 28 افراد ہلاک اور 1,242 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ آبنائے ہرمز کے قریب پیش آیا اور اس کی شدت 50 کلومیٹر دور تک محسوس کی گئی۔

ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق سینکڑوں زخمیوں کو طبی مراکز منتقل کیا گیا، جن میں سے 240 افراد کو صوبہ ہرمزگان اور سات افراد کو شیراز میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ امدادی سرگرمیوں کے لیے پانچ ہیلی کاپٹرز اور 80 آپریشنل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر خطرناک اور کیمیکل مواد والے گودام میں لگنے والی آگ سے شروع ہوا۔ اتوار کے روز کی لائیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جائے وقوعہ سے تاحال گھنا سیاہ دھواں اٹھ رہا ہے اور ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ایرانی صدر نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ مقامی حکام نے بندر عباس میں اسکولوں اور دفاتر کو دھوئیں اور جاری ہنگامی صورتحال کے باعث بند کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال سے متعلق مزید رپورٹس موصول ہو رہی ہیں اور جانی و مالی نقصان کے حتمی اعداد و شمار میں مزید تبدیلی آ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button