اسلامی دنیاایرانخبریں
امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت پر اہل قم نے آیۃ اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے زیر قیادت شاندار عزاداری کی

25 شوال جمعرات کو یوم شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے اہل قم نے آیۃ اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے دفتر سے روضہ مبارک حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب ایک شاندار جلوس نکالا۔
یہ روحانی پروگرام نوحہ خوانی اور سینہ زنی کے ساتھ منعقد ہوا۔ جو رئیس مذہب سے لوگوں کی وفاداری کا غماز ہے۔
روضہ مبارک حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے زائرین و مجاورین نے بھی جلوس میں شرکت کی اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے غم میں اشک بہائے۔