ایشیاءخبریںدنیا

استنبول میں شدید زلزلہ: درجنوں زخمی، اسکول بند، آفٹر شاکس کے خدشے کے تحت احتیاطی اقدامات

ترکی کے شہر استنبول میں بدھ کے روز ایک شدید زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز سیلیوری کے علاقے میں سطح زمین سے 6.9 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے کے نتیجے میں 151 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے بیشتر لوگ خوف کے مارے عمارتوں سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوئے۔

استنبول کی بلدیہ نے بتایا ہے کہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا، تاہم شہریوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر رات کھلی جگہوں اور پارکوں میں گزاری۔

ترکی کے وزیر تعلیم یوسف تکین نے اعلان کیا کہ زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر جمعرات اور جمعہ کے روز تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ممکنہ آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

زلزلے کے بعد شہر میں ہنگامی خدمات متحرک کر دی گئی ہیں، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button