اسلامی دنیاخبریںسعودی عرب
سعودی عرب: مکہ، مدینہ سمیت متعدد ریجنوں میں غیر یقینی موسم، ریڈ الرٹ جاری

سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد ریجنوں کے لیے غیر یقینی موسم کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مکہ ریجن کے طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ اور میسان میں موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، جس سے حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔
مدینہ کے الحناکیہ اور المہد میں بھی اسی نوعیت کا موسم متوقع ہے۔ ریاض، الخرج، المزاحمیہ، شقرا اور الدوادمی میں درمیانے درجے کی بارش اور تیز ہوا کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں عسیر، جازان، الجوف، قصیم، مشرقی ریجن، حائل اور نجران کے لیے بھی محکمہ نے انتباہ جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گرد و غبار کے طوفان کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریس کا عمل آن لائن منتقل کر دیا گیا تھا۔