اگر یہ حقائق لوگوں تک پہنچ جائیں تو وہ ضرور اسلام قبول کر لیں گے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 22 شوال المکرم 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نشر معارف اہل بیت علیہم السلام کے سلسلہ میں امام علی رضا علیہ السلام سے منقول روایت "رحم الله عبدا أحيا أمرنا” خدا اس بندے پر رحمت نازل کرے جو ہمارے امر معارف کو احیاء کرے۔ جب جناب اباصلت ہروی نے پوچھا یہ کیسے انجام دیا جائے گا تو فرمایا "يتعلم علومنا ويعلمها الناس فإن الناس لو علموا محاسن كلامنا لاتبعونا” ہمارے علوم کو سیکھے اور دوسروں کو سکھائے، اگر لوگ ہمارے کلام کے محاسن کو جان لیں گے تو ہمارا اتباع کریں گے۔” کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امام علی رضا علیہ السلام نے اس مسئلہ کی اہمیت و ضرورت اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے یہاں لفظ "ناس” استعمال ہوا ہے، جس کے معنی لوگ ہیں، یعنی یہ ضروری ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور عترت طاہرہ علیہم السلام کے محاسن کلام اور پاکیزہ احادیث کو تمام دنیا کے لوگوں تک پہنچایا جائے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر یہ حقائق لوگوں تک پہنچ جائیں اور جو کچھ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ اور اہل بیت علیہم السلام نے بیان فرمایا ہے وہ دنیا کے لوگوں تک پہنچ جائے اور دنیا کے لوگ اس سے آگاہ ہو جائیں تو وہ ضرور اسلام قبول کریں گے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: امام علی رضا علیہ السلام نے یہاں فرمایا: خدا اس پر رحمت کرے جو ہمارے امر کو زندہ کرے، امام علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ آپ کے امر کو زندہ کرنے کا کیا مطلب ہے؟ امام علیہ السلام نے دو کلمہ میں جواب دیا: یعنی علوم اہل بیت علیہم السلام کو سیکھے اور اسی طرح لوگوں کو سکھائے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امام علی رضا علیہ السلام کے اس فرمان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے آپ کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، فرمایا: یعنی اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو خاندان، اسکولس اور کالجز کے اسٹوڈنٹس اور دیگر تمام مقامات پر پہنچانے کی کوشش کرنی ہے اور اہل بیت علیہم السلام کے علوم کے سلسلہ میں جتنا ہو سکے سیکھیں اور دوسروں کو بھی سکھائیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔