اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت

دیگر معصومین علیہم السلام کے لئے چہلم منعقد کرنے میں حرج نہیں ہے لیکن اس سلسلہ میں کوئی خاص دلیل نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 21 شوال المکرم 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے 20 صفر کو اربعین حسینی کے طور پر منتخب کرنے کے سلسلہ میں اس حقیقت کے باوجود کہ بعض برسوں میں محرم کا مہینہ 29 دن کا ہو سکتا ہے فرمایا: بظاہر اس سال 20 صفر کو روز اربعین تھا اس لئے اس دن کو اربعین حسینی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زیارت اربعین کی تاریخ اور اس سے متعلق روایات کے سلسلہ میں فرمایا: زیارت اربعین کے سلسلہ میں ائمہ معصومین علیہم السلام کی روایات پر غور کریں تو یہ مسئلہ ہمارے لئے کافی اور واضح ہے کہ یہ زیارت ائمہ معصومین علیہم السلام کے زمانے میں بھی موجود تھی اور اس کی تاریخ، تاریخ و روایات میں مذکور ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: دیگر تمام معصومین علیہم السلام کا چہلم منانے میں حرج نہیں ہے لیکن اس سلسلہ میں کوئی خاص دلیل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button