دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سامرا میں حسینیہ حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ کا تعمیری کام جاری

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کربلا معلی کے شعبہ تعلقات عامہ کی پیروی کے ساتھ شہر سامرا میں حسینیہ حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
یہ اقدامات دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ دینی اور ثقافتی مشن کے طور پر انجام دے رہا ہے، اس کا مقصد اسلامی تشخص کو مضبوط کرنا اور حسینی ثقافت کو وسعت دینا ہے۔
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر سید عارف نصر اللہ نے بتایا: یہ کمپلیکس مناسب ڈیزائن کے ساتھ سال بھر دینی شعائر ، مذہبی تقریبات اور ثقافتی سرگرمیوں کہ انعقاد کا مرکز بن جائے گا۔ خصوصا جن ایام میں شہر سامرا لاکھوں زائرین کی میزبانی کرتا ہے۔
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ سے تعاون یافتہ یہ منصوبہ زائرین کی خدمت، شہر سامرا کی ثقافتی بنیاد کو مضبوط کرنے اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے ایک مرکز بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔