عالمی یومِ وجدان پر اسلامی اخلاق و ضمیر کی جانب واپسی کی دعوت

واشنگٹن:عالمی یومِ وجدان کے موقع پر "سازمانِ جهانی نفی خشونت (مسلمانِ آزاده)” نے اپنے پیغام میں مسلمانوں کو اخلاق، رواداری اور عدمِ تشدد کی بنیادوں پر ازسرِنو غور کرنے کی دعوت دی ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفتر سے وابستہ یہ بین الاقوامی ادارہ، جو امریکہ میں سرگرم عمل ہے، نے اپنے بیان میں وجدان کو ایک داخلی قوت قرار دیا ہے جو انسان کو ظلم و تشدد سے روکتی ہے۔ ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عفو و درگزر، خواتین اور بچوں سے نرمی، مظلوموں کی حمایت، اور انتہاپسندانہ و تکفیری نظریات کی مخالفت جیسے اصولوں کی پاسداری کریں۔
تنظیم نے اسلامی دنیا کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ دھمکی، جبر اور سرکوبی کی پالیسیوں کو مسترد کریں اور ضمیر کے قیدیوں اور پرامن سیاسی مخالفین کی رہائی کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔
یہ پیغام مسلمانوں کو تشدد کے خاتمے اور سماجی سکون کے قیام کی ضرورت کی یاد دہانی کراتا ہے، تاکہ اسلامی معاشروں میں حقیقی امن اور انصاف قائم ہو سکے۔