سطح زمین سے 627 میٹر بلندی پر تعمیر ہونے والا دنیا کا بلند ترین برج
چین کا ہوا جیانگ پل: دنیا کا بلند ترین انجینئرنگ کا شاہکار

چین میں انجینئرنگ کے حیران کن منصوبوں کی فہرست میں ایک اور عظیم کارنامہ شامل ہونے جا رہا ہے۔ ہوا جیانگ گرینڈ کینن پل، جو جنوب مغربی چین کے پہاڑی صوبے Guizhou میں واقع ہے، سطح زمین سے 625 میٹر کی بلندی پر بنایا جا رہا ہے۔ جون 2025 میں عوام کے لیے کھلنے کے بعد، یہ دنیا کا بلند ترین پل قرار دیا جائے گا۔
یہ پل فرانس کے مشہور Millau Viaduct سے بھی 947 فٹ زیادہ بلند ہوگا۔ پل کی تعمیر جنوری 2022 میں شروع ہوئی اور توقع ہے کہ 30 جون 2025 تک مکمل ہو جائے گی۔ 9482 فٹ لمبے اس پل کی تعمیر میں 20 ہزار ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا، جو تقریباً تین ایفل ٹاورز کے برابر ہے۔
یہ پل صوبہ Guizhou میں بنائے گئے ان متعدد فلک بوس پلوں میں شامل ہے جو علاقے کی پہاڑی جغرافیہ کی وجہ سے سفر کو آسان بنانے کے لیے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ اس پل کی بدولت وہ سفر جو پہلے دو گھنٹے میں طے ہوتا تھا، اب محض ایک منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے 100 بلند ترین پلوں میں سے 50 فیصد چین کے اسی صوبے میں واقع ہیں۔ اسی طرح، چین کے صوبہ یوننان میں بھی ایک 610 میٹر بلند پل کی تعمیر جاری ہے، جو 2027 میں مکمل ہوگا۔
دنیا کا سب سے طویل پل Danyang-Kunshan Grand Bridge بھی چین میں واقع ہے، جو 164 کلومیٹر سے زائد طویل ہے اور بیجنگ و شنگھائی کے درمیان تیز رفتار ٹرینوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یہ تمام منصوبے چین کی ترقی یافتہ انجینئرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کا ثبوت ہیں۔