اسلامی دنیاخبریںعراق

بغداد میں امریکہ کی جانب سے میڈیکل سٹی کی تعمیر کی تجویز؛ طبی تعاون یا اسٹریٹجک اثر و رسوخ؟

عراقی وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی اور امریکی میڈیکل سروسز گروپ (AGMS) کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں بغداد میں ایک مربوط میڈیکل سٹی تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

الفرات نیوز کے مطابق، اس منصوبے میں کینسر کے لیے ایک خصوصی اسپتال، میڈیکل ٹریننگ اکیڈمی، ایک دواسازی فیکٹری، اور نرسنگ کالج شامل ہوں گے، جبکہ اس سے 1500 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ پورا منصوبہ امریکی فریق کی جانب سے مالی طور پر سپورٹ کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم السودانی نے یہ میڈیکل سٹی تعمیر کرنے کے لیے پادگان الرشید کے مقام پر زمین کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔

اگرچہ یہ قدم عراق اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے کے تحت اٹھایا جا رہا ہے، لیکن مختلف حلقوں میں اس پر تشویش بھی پائی جا رہی ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے واشنگٹن عراق کے بنیادی ڈھانچے میں طویل مدتی سیاسی اور اسٹریٹجک اثر و رسوخ قائم کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button