افریقہخبریںدنیا

جرمنی نے سوڈان میں انسانی امداد کے لئے 125 ملین یورو مختص کئے

سوڈان کے بحران پر ایک بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیئر بوک نے اعلان کیا کہ جرمن سوڈان کو انسانی امداد کے لئے 125 ملین یورو مختص کر رہا ہے۔

یہ امداد متاثرہ افراد کو خوراک اور ادویات فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔سوڈان اپریل 2023 سے فوجی دستوں اور ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان خانہ جنگی میں الجھا ہوا ہے۔

ایک ایسی جنگ جس میں دسیوں ہزار لوگ مارے گئے اور 13 ملین سے زیادہ بے گھر ہوئے ہیں۔ لندن اجلاس یورپی ممالک اور افریقی یونین کی شرکت سے ہو رہا ہے۔ جس کا مقصد سیاسی اور انسانی بنیادوں پر حل تلاش کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button