خبریںشیعہ میڈیا اور ادارےہندوستان

توحید المسلمین ٹرسٹ کے مسابقاتی امتحان میں طلباء و طالبات پورے جوش و خروش تھے شامل ہوئے

لکھنو۔ معروف شیعہ عالم مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کے قائم کردہ ادارہ توحید المسلمین ٹرسٹ کے ذریعہ اپریل 2025 کو پچھلے کئی برسوں کی طرح اتر پردیش کے تقریبا 45 مراکز پر مسابقاتی امتحان منعقد کیا گیا، جس میں 10 ہزار سے زیادہ طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

لکھنو میں تین ہزار سے زیادہ بچوں نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کرنے کے لئے کلاس 4 سے کلاس 11 تک کے بچوں کے لئے منعقد کئے گئے اس امتحان میں حصہ لیا۔ لکھنو میں یہ امتحان یونٹی کالج، سینٹ جان اسکول اور مفتی گنج گرلز انٹر کالج میں منعقد کیا گیا۔
اس امتحان کو لے کر طلبہ جتنا پرجوش تھے ان کے والدین میں بھی اتنا ہی جوش و خروش تھا۔ امتحانی مراکز میں امتحان کے انعقاد میں 200 سے زائد اساتذہ اور درجنوں رضاکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ ایک درجن سے زائد مبصرین مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔ اس موقع پر مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی مرحوم کے فرزند مولانا ڈاکٹر سید کلب سبطین نوری کے علاوہ توحید المسلمین ٹرسٹ اور یونٹی کالج کے ذمہ داران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button