اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
کربلا میں دوسری علمی کانفرنس "بقیع؛ شناخت اور تاریخ" کا انعقاد

امام زین العابدین علیہ السلام فاؤنڈیشن کی جانب سے "بقیع؛ شناخت اور تاریخ” کہ عنوان سے دوسری علمی کانفرنس مقدس شہر کربلا میں منعقد ہوئی۔
اس کانفرنس میں علماء دین، محققین، روضہ ہائے مبارک اور دینی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اسلامی ورثے کے تحفظ کی اہمیت اور ائمہ بقیع علیہم السلام کے مزارات کے کردار پر خطاب کیا اور ان تاریخی مقامات کی ویرانی کا ذکر کیا۔
اس کانفرنس میں امام سجاد علیہ السلام کی میراث پر روشنی ڈالتے ہوئے خطاطی کے فن پاروں کی ایک نمائش بھی منعقد کی گئی۔
کانفرنس کے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کانفرنس مذہبی اور ثقافتی میدانوں میں بقیع کی اہمیت کے احیا کی جانب ایک اور قدم ہے۔
مقررین نے ان مقدس مقامات کے تحفظ کو نہ صرف ایک مذہبی فریضہ بلکہ اسلامی تاریخ اور ثقافت کے تحفظ پر بھی زور دیا۔