خبریںہندوستان

نامور عالم و مدرس مولانا شیخ ارشاد حسین معروفی کا انتقال

مولانا شیخ ارشاد حسین معروفی مرحوم سابق مدرس مدرسہ باب العلم مبارکپور ضلع اعظم گڑھ کا طویل علالت کے بعد 15 شوال 1446 ہجری کو دن میں 12 بجے ایرا میڈیکل کالج لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مولانا ارشاد حسین معروفی 18 اکتوبر 1949ء میں پورہ معروف ضلع مئو میں پیدا ہوئے۔ 1962ء میں مدرسہ باب العلم مبارکپور میں داخلہ لیا۔اس کے بعد 1966ء میں جامعہ ناظمیہ لکھنؤ کے درجہ عالم میں داخلہ لیا۔ 1972ء میں ممتاز الافاضل کی سند حاصل کی۔ اس کے بعد مختلف مدارس میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ آخر میں مدرسہ باب العلم مبارکپور میں درجات عالیہ کے مدرس مقرر ہوئے 2012ء میں ریٹائر ہوئے۔

مرحوم کی تدفین رات میں 10 بجے ان کے آبائی قبرستان پورہ معروف مئو میں کثیر مجمع کی موجودگی میں ہوئی۔

مولانا شیخ ارشاد حسین معروفی مرحوم کا انتقال علمی اور قومی خسارہ ہے۔ مرحوم کے شاگردان ملک و بیرون ملک میں دینی اور مذہبی خدمات میں مصروف ہیں۔ ان کے انتقال سے نہ صرف مرحوم کا کنبہ غمگین ہے بلکہ شاگردان و عقیدتمندان بھی سوگوار ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button