اسلامی دنیاخبریںعراق

صلاح الدین میں داعش کا انتظامی نائب، عراقی فوج کے فضائی حملے میں مارا گیا

صوبہ صلاح الدین کے مشرق میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے فضائی حملے میں دہشت گرد گروہ کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی ڈرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک علاقے میں شدت پسند سنی گروپ داعش کا انتظامی نائب تھا۔

الدور شہر اور العوجہ علاقہ میں ہونے والی اس کاروائی میں دشمن کی پناہ گاہیں تباہ ہو گئی ہیں۔

عراقی فوج نے بتایا کہ شدت پسند سنی گروہ داعش کے باقیات کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے کے لئے کلیرنگ اور تعاقب کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

دیالی، کرکوک اور نینوا سمیت بعض علاقوں میں شدت پسند سنی گروپ داعش کے عناصر اب بھی سرگرم ہیں اور عراقی فوج فیصلہ کن طور پر ان کا مقابلہ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button