
بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آگ لگنے سے 7 دکانیں جل گئیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے آراکان نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بنگلہ دیش کے علاقہ کاکش بازار میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کے کیمپ 21 میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
رپورٹ کے مطابق آگ، جو بظاہر نامعلوم افراد کی جانب سے جان بوجھ کر لگائی گئی تھی اور اس کی وجہ سے 7 دکان اور ان میں موجود سامان مکمل طور پر جل گیا۔
واضح رہے کہ اس آگ میں اب تک کسی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی اس کیمپ میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی پناہ گاہوں کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔