
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جرمنی نے گذشتہ 14 ماہ کے دوران پولینڈ سے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے 11000 سے زائد تارکین وطن کو واپس ان کے ملک بھیجا ہے۔
اس واپسی میں مندرجہ ذیل تین طریقے شامل ہیں۔ ڈبلن معاہدے کا نفاذ، دو طرفہ داخلے کا طریقہ کار اور بغیر اطلاع کے براہ راست واپسی۔
واضح رہے کہ ان تارکین وطن میں سے نصف یوکرین کے شہری تھے اور باقی کا تعلق افغانستان، جارجیا اور دیگر ممالک سے تھا۔
جیسے جیسے پولینڈ کے صدارتی انتخابات 18 مئی کو قریب آرہے ہیں، امیگریشن اور جرمنی کے ساتھ تعاون کا مسئلہ انتخابی مہم کا بڑا مرکز بن گیا ہے۔