
نائجیریا کی ریاست بورنوں میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
انتہا پسند سنی دہشت گرد گروپ بوکو حرام کی طرف سے نصب کیا گیا بم اس وقت پھٹا جب ایک مسافر بس میدو گوری – دمبوا روڈ پر جا رہی تھی۔
مقامی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو میدوگوری اسپیشلسٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور فوجی دستوں کے تعاون سے علاقہ میں کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بوکو حرام نے حال ہی میں جھیل چاڈ کے علاقہ میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے، سڑک کے کنارے بم نصب کر کے اور مہلک گھات لگا کر شہریوں اور فوجی دستوں کی سلامتی کے لئے خطرہ لاحق کیا ہے۔
واضح رہے کہ شدت پسند سنی دہشت گرد گروپ بوکو حرام نے 2009 سے اب تک اپنے دہشت گردانہ حملوں کے ذریعہ 40000 سے زائد افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔