
کرغیزستان میں خواتین کو مکمل نقاب پہننے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جنوری میں منظور ہونے والے اس قانون کو اب ملک کی اعلیٰ دینی اتھارٹی کی حمایت حاصل ہے۔
کرغیزستان کے اسلامی علماء کونسل نے مکمل نقاب کو ملک کے معاشرے کے لئے اجنبی قرار دیا اور اسے مقامی روایات و ثقافت کے منافی جانا ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انسانی حقوق کے کچھ گروپس نے ملک میں خواتین کی ذاتی آزادیوں پر مزید پابندیوں سے خبردار کیا ہے۔